🌿رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:                                                                                                 

🍃ظلم سے بچو، کیونکہ ظلم (کا نتیجہ) روزِ محشر (تاریکیاں ہی) تاریکیاں ہے۔ اور حرص و بخل سے بچو کیونکہ تم سے پہلے لوگوں کو اس خصلت نے خونریزی اور اللّٰہ کی حرام کی ہوئی چیزوں کو حلال سمجھنے پر آمادہ کرکے ہلاک کر دیا۔ {مسلم}

🍃ایک کا کھانا دو کو کافی ہے،  اور دو آدمیوں کا کھانا چار کو کافی، اور چار آدمیوں کا کھانا آٹھ آدمیوں کو کافی ہے۔ {بخاری و مسلم}

🍃رشک کے قابل تو صرف دو ہی آدمی ہیں۔ ایک وہ جسے اللہ نے مال دیا اور اسے حق کے راستے میں خرچ کرنے کی توفیق دی۔ اور دوسرا وہ آدمی جسے اللہ تعالیٰ نے دین کا علم عطا فرمایا پس وہ اس کے ذریعہ فیصلہ کرتا اور اس کی تعلیم دیتا ہے۔ {بخاری و مسلم}

🍃سات چیزوں سے پہلے پہلے نیک اعمال میں جلدی کیا کرو۔ کیا تم بُھلا دینے والے فقر کا انتظار کر رہے ہو؟ یا سرکش کردینے والی دولتمندی کا؟ یا زندگی بگاڑ دینے والی بیماری کا؟ یا عقل کو کمزور کردینے والے بڑھاپے کا؟ یا جلد آجانے والی موت کا؟ یا دجّال کا؟ دجّال تو ان غائب چیزوں میں سے سب سے بدتر ہے جن کا انتظار کیا جائے۔ یا قیامت کا انتظار کر رہے ہو؟ پس قیامت تو دہشت ناک اور بہت تلخ ہے۔ {ترمذی}

🍃لذّتوں کو ختم کر دینے والی (موت) کو کثرت سے یاد کیا کرو۔ {ترمذی}

hadees k mooti