تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ایک اننگز اور 14 رنز سے ہرا دیاپہلی اننگز میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 185 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی - کپتان جائے روٹ  پہلی اننگز میں سب سے زیادہ رنز کرنے والی کھلاڑی تھے جنہوں نے اپنی پہلی اننگ می 50سکور کی اننگز کھیلی آسٹریلیا کی طرف سے پہلی اننگز میں نتھن لائن اور پیٹ کمنز نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور مچل اسٹاک کے حصے میں دو وکٹ آئی بولنڈ نے بھی دو وکٹ حاصل کی ۔انگلینڈ کا کوئی بھی بلے باز آسٹریلوی گیندبازوں کا سامنا نہ کر سکا روٹ کی مزاحمت بھی کچھ کام نہ آ سکی - اس سے پہلے آسٹریلیا اپنی پہلی اننگز میں دو سو ستاسٹھ رنز267 بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی جس میں سب سے زیادہ سکور مارکس ہیرس کے تھے جنہوں نے 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی انگلینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹیں جیمز اینڈرسن نے حاصل کی ان کی وکٹوں کی تعداد 4 تھی ۔دوسری اننگز کا آغاز ہوا تو بظاہر لگ رہا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم کچھ مزاحمت کرے گی لیکن انگلینڈ کی پوری ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور اپنی دوسری اننگ میں صرف 68 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی ۔دوسری اننگز میں بھی کپتان جو روٹ نے 28 رنز کی اننگز کھیلی کپتان کی اننگز بھی انگلینڈ ٹیم کو اننگز کی شکست سے نہ بچا سکی۔سکاٹ بو لینڈ نے سب سے زیادہ  6وکٹیں حاصل کيں۔سکاٹ بو لینڈ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا یاد رہے کہ آسٹریلیا اس سے پہلے بھی دو ٹیسٹ میچ جیت چکا ہے اور اب اس سیریز میں آسٹریلیا کی مسلسل تیسری جیت تھی ۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کو پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں تین صفر سے برتری حاصل ہےاب چوتھا ٹیسٹ میچ 4 جنوری 2022 کو سڈنی میں کھیلا جائے گا ۔

Eng vs Aus ashes