جب ھم تنہائی اور خاموشی میں دعا مانگتے ھیں تو ھم اِس یقین کا اعلان کر رھے ھوتے ھیں کہ ھمارا الله تنہائی میں ھمارے پاس ھے۔ اور وہ خاموشی کی زبان بھی سنتا ھے. دعا میں خلوص آنکھوں کو پرنم کر دیتا ھے۔ اور یہی آنسو دعا کی منظوری کی دلیل ھیں. 

دعا مومن کا سب سے بڑا سہارا ھے. دعا نا ممکنات کو ممکن بنا دیتی ھے. دعا زمانے بدل دیتی ھے. دعا گردش روزگار کو روک سکتی ھے۔ دعا آنے والی بلاؤں کو ٹال سکتی ھے. دعا میں بڑی قوّت ھے. جب تک سینے میں ایمان ھے دعا پر یقین رھتا ھے. جس کا دعا پر یقین نہیں۔ اس کے سینے میں ایمان نہیں.الله سے دعا کرنی چاھیے کہ وہ ھمیں ھماری دعاؤں کی افادیت سے مایوس نہ ھونے دے

Dua par etmaad

خوش نصیب

آپ خوش نصیب ہیں کہ اللہ نے دین کے راستے میں آپکو کسی کا دایاں بازو بنایا ہے کوئی آپ سے مدد طلب کرنے آتا ہے کوئی آپ سے اپنا ضروری کام کرواتا ہے کوئی آپکو بار بار طلب کرتا ہے ہر ہر اس موقع پر جب جب مدد کی ضرورت ہو تو جب کوئی صرف ضرورت کے وقت آپکو بلائے  دل تنگ نا کیا کریں کہ اسے تو میں بس ضرورت کے وقت یاد آتی ہوں کیونکہ یہ اللہ نے آپکو کسی کا دایاں بازو بنایا ہے کہ آپ کسی کی ضرورت میں اسے میسر ہوتی ہیں