‫زندگی میں کیسا ہی طوفان آئے خواہ کیسا ہی گرداب تمہیں خود میں کھینچ لے جائے بس تم اللہ کی رسی نہ چھوڑنا.. ....

"اللہ کی رسی؟"

"ہاں .. قرآن .. خواہ تمہیں کوئ بھی چھوڑ دے تم اللہ کا سہارا نہ چھوڑنا .. نہ اسے نیت سے چھوڑنا نہ عمل سے .. اسے نیت عمل اخلاص سے تھامنا.. پھر تمہیں دنیا کو اپنا آپ بتانے کی ضرورت نہیں ہو گی.. آزمایا جائے گا .. مگر پار لگایا جائے گا.. خواہ وہ قربانی کے خواب کی آزمائش ہو یا نیزے تلے سر لئیے جانے کی آزمائش ہو!

یہی ہے وہ سہارا جو تمہیں جب زندگی قبر کی طرح تنگ و تاریک لگنے لگے تو روشنی کا استعارہ بنے اپنی وسعتیں لئیے تمہیں بتائے گا کہ جو اس پر توکل کرتے ہیں وہ انہیں تنہا و بے یارومددگار نہیں چھوڑتا.. یہی صبر کا اشارہ دے گا .. بھروسہ توکل عطا ہے.. قرآن تمہیں توکل کا سلیقہ و طریقہ سکھائے گا .. اسی میں تمہاری نصیحت ہے اور اسی میں تمہاری عبرت.. اسی میں تمہارے لئیے وعید ہے اور اسی میں تمہارے لیے بشارت.. یہ تمہیں وہاں سے روشنی دے گا جہاں کہیں دور دور تک روشنی کا گمان بھی نہ ہو .. یہ تمہیں وہاں تھامنے آئے گا جہاں کوئ اپنا نہ ہو گا ..

Believe in Holly quran

قرآن صرف لفظوں آیتوں کی کتاب نہیں .. تمہیں ہر آیت سے گزارا جائے گا .. کبھی وہ رکتی سانسوں میں تم سے الحمدللہ کہلوائے گا تو کبھی چلتی سانسوں میں الحمدللہ کا احساس جگائے گا .. کبھی وہ کائنات کے ذرے ذرے میں کائنات سمو کر رب العالمین کا رمز دکھائے گا تو کبھی تم سے تمہارے اسے رب کہنے کی آزمائش میں مبتلا کروائے گا .. دنیا یا رب .. نفس یا محبت .. وہ تمہارے ایاک نعبد وایاک نستعین کی آزمائش لئیے تمہارے سامنے آئے گا .. جب تم ہر جھوٹے سبب کو ترک کر کے ایک اسی کی رضا پر توکل کرو گی .. تو وہ تمہارے سامنے توکل کی آزمائش لائے گا .. تمہارے صبر کو آزمائے گا .. گلے سے یا صلے سے.. تمہاری نیت کو آزمائے گا جزا کے لالچ یا سزا کے خوف سے.. تاآنکہ تمہاری نیت اسکی رضا ہو جائے