💕خدارا اپنے رشتوں کو دکھ دینا چھوڑ دیں چہرے بدلنا چھوڑ دیں اپنے رشتوں کے سامنے کچھ اور پیچھے کچھ اور ہونا چھوڑ دیں اپنی عمر کی وجہ سے اپنے باقی رشتوں کو غیر معمولی سمجھنا چھوڑ دیں اپنے رشتوں کی شرافت کا ناجائز فائدہ اٹھانا چھوڑ دیں ڈریں اس وقت سے کہ جب لوگوں کے لفظوں کی چیخیـں رب کے عرش تک پہنچ جائیـں
کسی کو معاف کرنے کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ اسے گلے سے لگایا جائے ، اس کو دوست بنا لیا جائے، یہ تو صرف ایک عہد کرنا ہوتا ہے جو اذیت اس نے مجھے دی وہ میں نے اس کو نہیں دینی، اور اگر دوبارہ کوئی ایسا موقع آئے تو اب میں نے وہ نہیں کرکرنا جو پہلے کیا تھا۔
✍️ #سیدلبیدغزنوی
ایک عالمِ دین کہیں درس دے رہے تھے ... مجمع میــــں سے کسی نے سوال پوچھا ... کہ حضرت ...!! افضل کیا ہے ... ایک بیوی ... یا زیادہ بیویاں ؟؟؟ عالمِ دین کی بیوی بھی عورتوں والے حلقے میــــں پردے کے پیچھے بیٹھ کر درس سُن رہی تھی ... عالمِ دین نے فرمایا ... میرے بھائیو ...! افضل یہ ہے ... کہ انسان کو جو ملے اُس پر اللہ کا شکر ادا کرے ... اور اللہ سے مدد طلب کرے ... ساتھ میــــــــں 4 اُنگلیاں بھی دِکھا دیں......!!!
وقت بڑے بڑے بادشاہوں کو بھکاری اور بھکاریوں کو بادشاہ بنا دیتا ہے اگر وقت کی وقت پے قدر نہ کی جائے تو وقت بھی آپ کی قدر نہیں کرتا اس لیے کہ جو لوگ اپنے لئے جیتے ہیں ان کی زندگی بہت مختصر ہوتی ہے اور جو لوگ دوسروں کے لئے جیتے ہیں وہ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں.
نیکی صرف اور صرف رضائے الٰہی کے لیے ہونی چاہیے۔ اکثر لوگوں کو شکوہ کرتے سُنا ہے کہ نیکی کا زمانہ ہی نہیں، ہر زمانہ نیکی کا ہی ہے اگر کی جانے والی نیکی کے اجر کی امید صرف اللہ سے رکھی جائے مگر ہم نیکیوں کے اجر کی امید لوگوں سے لگا لیتے ہیں اور پھر ناامیدی پر شکوے کرتےنظر آتے ہیں انسان جب جب اپنے رب سے رجوع کرتا ہے ، تب تب اللہ وحدہٗ لاشریک اسے اپنی رحمت و بخشش کے گھیرے میں لے لیتا ہے۔
ہمیں نہیں معلوم کہ ہماری زندگی کی کہانی کتنی اچھی ہے یا کتنی بری۔۔؟ لیکن یہ سچ ہے اور کامل یقین سے کہا جا سکتا ہے،کہ اس کہانی کا اینڈ ہونے سے پہلے پہلے اگر ہم اللہ رب العزت کی طرف رجوع کر لیں تو وہ تمام غلطیاں معاف کر دیتا ہے اور لغزشوں سے درگزر فرتا ہے، جو رجوع کرتا ہے ہر قسم کے گناہوں سے وہ نجات پاتا ہے ما سواء وہ گناہ جس میں حقوق العباد کی دھجیاں اڑائی گئی ہوں۔ آئیں ہم سب مل کر اللہ کی بارگاہ میں اپنے کیے ہوئے گناہوں پر نادم ہوکر استغفار کے ساتھ سچے دل سے توبہ کریں۔ یقیناً اللہ غفور بھی ہے رحیم بھی ہے ، اور وہ ہماری سوچ سے زیادہ درگزر فرمانے والا ہے۔ اللہ ہم سب کو سچے دل سے توبہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین یارب العالمین
🍂 - ﷲ تعالیٰ بندے کو اپنے کرم اور احسان سے اس طرح نوازتا ہے کہ اسے شعور تک نہیں ہوتا اور بعض نا پسندیدہ امور کے ذریعے سے بلند ترین منازل پر پہنچا دیتا ہے ۔۔۔ بیشک وہ تمام معاملات کے ظاہر و باطن کو جانتا ہے اور وہ بندوں کے ضمیر میں نہاں رازوں کو بھی جانتا ہے وہ حکمت والا ہے اور تمام اشیاء کو ان کے لائق مقام پر رکھتا ہے اور تمام امور کو ان کے اوقات مقرر پر وقوع پذیر کرتا ہے۔

0 تبصرے