اسلام کے بنیادی عقائد و میں سے اہم ترین عقیدہ عقیدہ توحید ہے۔توحید کا معنی دل سے تصدیق کرنا اور زبان سے اس امر کا اقرار کرنا کہ ہمیں اور تمام عالم کو پیدا کرنے والی ذات ایک ہے اور وہ رب العزت ہے اس کا کوئی شریک نہیں نہ ذات میں نہ صفات میں نہ حکومت میں نہ عبادت میں ۔اللہ پاک کا موجود ہونا آفتاب سے زیادہ روشن ہے اس کی ذات کا یقین ہر شخص کی فطرت میں داخل ہے خصوصاً مصیبتوں میں بیماریوں میں موت کے قریب اکثر یہ فطرت فطرت اصلیہ ظاہر ہو جاتی ہے اور بڑے بڑے منکرین خدا ہی کی طرف رجوع کرنے لگتے ہیں اور ان کی زبانوں پر بھی بے ساختہ خدا کا نام آ ہی جاتا ہے ۔

تھوڑی سی عقل والا انسان بھی دنیا کی تمام چیزوں پر نظر کر کے یقین کر لیتا ہے کہ بے شک یہ آسمان و زمین ستارے اور سیارے انسان و حیوان اور تمام مخلوق کسی نہ کسی کے پیدا کرنے سے پیدا ہوئی ہے آخر کوئی تو ہے جس نے ان کو پیدا کیا ہے اور جس طرح چاہتا ہے ان میں تصرف کرتا ہے ۔کیونکہ جب ہم کسی تخت یا کرسی وغیرہ کو دیکھتے ہیں تو فوراً سمجھ لیتے ہیں کہ انہیں کسی نہ کسی کاریگر نے بنایا ہے اگرچہ ہم نےاپنی آنکھ سے بناتے نہ دیکھا ۔ عرب کے ایک بدو نے خوب کہا کہ اونٹ کی مینگنی دیکھ کر اونٹ کے گزرنے کا یقین ہو جاتا ہے اور نقش قدم دیکھ کر ہے

Aqeeda toheed in urdu