انسان جب جب  اپنے رب سے رجوع کرتا ہے ، تب تب اللہ وحدہٗ لاشریک اسے اپنی رحمت و بخشش کے گھیرے میں لے لیتا ہے۔

ہمیں نہیں معلوم کہ ہماری زندگی کی کہانی کتنی اچھی ہے یا  کتنی بری۔۔؟ 

لیکن یہ سچ ہے اور کامل یقین سے کہا جا سکتا ہے،کہ اس کہانی کا اینڈ ہونے سے پہلے پہلے اگر ہم اللہ رب العزت کی طرف رجوع کر لیں تو وہ تمام غلطیاں معاف کر دیتا ہے اور لغزشوں سے درگزر فرتا ہے، جو رجوع کرتا ہے ہر قسم کے گناہوں سے وہ نجات پاتا ہے ما سواء وہ گناہ جس میں حقوق العباد کی دھجیاں اڑائی گئی ہوں۔

آئیں ہم سب مل کر اللہ کی بارگاہ میں اپنے کیے ہوئے گناہوں پر نادم ہوکر استغفار کے ساتھ سچے دل سے توبہ کریں۔

یقیناً اللہ غفور بھی ہے رحیم بھی ہے ، اور وہ ہماری سوچ سے زیادہ درگزر فرمانے والا ہے۔

اللہ ہم سب کو سچے دل سے توبہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین یارب العالمین

when a person call to Allah